ممبئی، یکم نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)نے آج قانون ساز کونسل کی چھ میں سے تین سیٹوں کیلئے اپنے امیدواروں کے نام کااعلان کر دیا۔ان سیٹوں پر19نومبر کو انتخابات ہونے والے ہیں۔این سی پی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے بتایا کہ شیکھر گورے کو سانگلی-ستارا سیٹ کے لئے امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ موجودہ قانون سازی پاشرد راجندر جین بھنڈارا،گودیااور انل بھوسلے کوبرقراررکھاگیاہے ۔تٹکرے نے کہا کہ باقی تین سیٹوں - یوت مال، جلگاو اور ناندیڑ کیلئے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔کانگریس سے اتحاد کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ گیندکانگریس کے پالے میں ہے۔این سی پی کے فیصلے سے چھ نشستوں پرہونے والے قانون ساز کونسل انتخابات میں کانگریس این سی پی اتحادکے امکانات کمزورہوگئے ہیں۔کانگریس یوت مال،سانگلی-ستارا اور بھنڈاراگودیا مقامی باڈی نشستیں مانگ رہی تھی جن پراین سی پی کا قبضہ ہے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ ان سیٹوں پر جیتنے کی بہتر پوزیشن میں ہے۔ناندیڑ مقامی بلدیاتی سیٹ پر کانگریس کا ایک موجودہ رکن ہے جبکہ جلگاؤں سیٹ پربی جے پی کاقبضہ ہے۔